اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا: خاندان نبوت و عصمت و طہارت کی دسویں اور ائمہ معصومین کی آٹھویں فرد کے یوم شہادت کی مناسبت سے سارا ایران سیاہ پوش ہے اور ملک کے ہر چھوٹے بڑے شہر اور قریے کی مسجدوں، امام بارگاہوں اور علماء و مراجع کرام کے گھروں میں عزاداری کا سلسلہ جاری۔ مشہد مقدس میں حضرت امام رضا علیہ السلام اور قم مقدس میں آپکی ہمشیرہ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا اور مک بھر میں پھیلے ہوے مقدس مقامات پر دسیوں لاکھ زائرین کا مجمع ہے جو آٹھویں حجت خدا کا سوگ منارہا ہے۔ پورے ایران میں جگہ جگہ نذر و نیاز کا انتظام کیا گيا ہے۔ ادھر عراق سے موصولہ اطلاعات ہیں کہ کربلائے معلی، نجف اشرف ، کاظمین اور سامرا کے روضوں پر بھی لاکھوں زائرین موجود ہیں جو آٹھویں امام علیہ السلام کا سوگ منارہے ہیں۔ واضح رہے جمہوریہ آذربائجان میں بھی وسیع پیمانے پر محبان اھل بیت نے آٹھویں امام کا سوگ منارہے ہے۔ خلیج فارس کے عرب ملکوں بالخصوص سعودی عرب اور بحرین میں خاندان عصمت و طہارت سے عقیدت رکھنے والے افراد نے حضرت امام رضا علیہ السلام کے شہادت کی مناسبت سے مجالس عزا منعقد کیں۔
.......
/169